دی مسلم 500 نے دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان’ نے 2025 کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ سال 2025 کی فہرست میں پاکستان کے موجودہ  وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی اور دیگر کئی پاکستانی بھی  شامل ہیں۔ دی مسلم 500 نے  دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمان  کی فہرست  پہلی بار 2009 میں شائع کی تھی ۔ یہ ایک سالانہ اشاعت ہے جو دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی درجہ بندی کرتی ہےاور  اس کی ترتیب کے فرائض عمان، اردن کے رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر میں کی جاتی ہے۔ یہ اشاعت تحقیق کرتی ہے کہ کس طرح کچھ مسلم شخصیات اپنی قوم کے ثقافتی، نظریاتی، مالی، سیاسی یا زندگی کے دیگر پہلووں کو متاثر کرتی ہیں اور اس کا اثر نہ صرف اس ملک کے عوام بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں پر نمایاں طور پر پڑتا ہے۔ اس سال کی اشاعت میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے سویلین اور فوجی حکمرانوں سے لے کر مخیر شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات کے ایسے پاکستانیوں کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے اپنے غیر معمولی کام کی وجہ سے اپنے شعبے میں شہرت پائی ہے۔ فہرست میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے علاوہ پاکستان کی مذہبی شخصیات مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، مولانا نذر الرحمٰن اور محمد الیاس عطار قادری کے ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، بین الاقوامی شہرت یافتہ صحافی، ملک کی واحد آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز اور کارکن شرمین عبید چنائے، صوفیانہ گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین، نعت خوان اویس رضا قادری اور انسان دوست پروفیسر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: دنیا کے

پڑھیں:

اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار

اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد نے محفوظ ترین شہروں میں دنیا کے بڑے بڑے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گلوبل ویب سائٹ نمبیو نے دنیا کے 380 شہروں کی سیفٹی انڈیکس رپورٹ جاری کی ہے جس میں اسلام آباد کو لندن، نیویارک، اوسلو، سڈنی، ماسکو، ٹورنٹو اور بارسلونا جیسے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار دیا گیا۔

عالمی رینکنگ برائے سیفٹی انڈیکس کے مطابق اسلام آباد 67.9 کے سیفٹی انڈیکس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں 93 نمبر پر ہے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملے کے لیے فیملی اسٹیشن قرار دیا تھا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔

وفاقی پولیس نے سال 2024 اور سال 2025 کے دوران جرائم کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی۔ رواں سال جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

سال 2025 کے دوران دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی مؤثر پولیسنگ اقدامات، تمام افسران و جوانوں کی محنت اور کارکردگی کی بدولت عمل میں آئی۔

سال 2025 میں سال 2024 کی نسبت 600وارداتیں کم ہوئی ہیں۔ منشیات و شراب فروشوں اور ان کے سہولت کاروں سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن عمل میں لایا گیا۔

منشیات کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لئے ’’نشہ! اب نہیں‘‘ خصوصی تحریک چلائی گئی۔

وفاقی دارالحکومت کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن کیا گیا۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری، غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن کی برآمدگی کے ساتھ مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی ماہر کا مطالبہ، چھو سلک مسودات واپس کیے جائیں عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹائزیشن بہت ضروری ہے: اسحاق ڈار سپریم کورٹ میں لاء کلرک شپ کا سنہری موقع، درخواستیں طلب مصدقہ اطلاعات ہیں بھارت اگلے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، عطا تارڑ پی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10وکٹوں سے شکست دیدی بھارتی الزامات بے بنیاد ،پہلگام واقعے کی شفاف و غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، شہبازشریف کی یواین سیکرٹری جنرل سے گفتگو سینیٹ میں بھارت کی بے بنیاد الزام تراشیوں اور جارحانہ عزائم کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں جاری
  • اسلام آباد دنیا کے دیگر بڑے شہروں سے زیادہ محفوظ قرار
  • بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے، بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ،ڈی جی آئی ایس پی آرنے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئے
  • 2 دہائیوں کی نسبت آج کی ڈیجیٹل دنیا یکسر تبدیل ہوچکی ہے، وزیر اعظم
  • دنیا کی خوش باش قوموں کی فہرست میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • آرمی چیف ایک ذمہ دار فیصلہ کرنے والے ہیں، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دعویٰ
  • علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟ عدالت کا فریقین سے جواب طلب
  • علیمہ خان کا نام ECL میں کیوں شامل کیا گیا؟ فریقین سے جواب طلب
  • علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب
  • وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت