وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی اس دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔دریں اثناء وفاقی وزیر برائے داخلہ اور انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024 کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے منشیات کے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ترجمان اینٹی نارکوٹیکس فورس کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر نے تعلیمی اداروں کے طلباءاور نوجوان نسل کو منشیات فروشی میں ملوث عناصر کیخلاف اے این ایف کی جاری خصوصی مہم کی بالخصوص تعریف کی۔وزیر داخلہ نے منشیات سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا اور ملک میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور درپیش مسائل کا ادراک کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وزیر داخلہ

پڑھیں:

محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جمعرات کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے ایک بارپھر بروقت آپریشن کرکے 22 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

محسن نقوی نے کہاکہ 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوںنے کہاکہ قوم کو بلاشبہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کرتے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔محسن نقوی نے کہاکہ قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل کردیا گیا، پی ٹی سی ایل کا دعویٰ
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کینیڈا میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو ملاقات کررہے ہیں
  • محسن نقوی کاوادی تیراہ میں کامیاب انٹلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش
  • صدر آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور 3 نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ
  • پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
  • محسن نقوی  کا  ایس ایم تنویر کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • دہشتگردی کیخلاف سیاسی و فوجی قیادت کے عزم کا خیر مقدم
  • جن کی مدت ملازمت تقریبا مکمل ہوچکی، انہیں قبل از وقت ریٹائرمنٹ دیں گے:وزیر قانون
  • صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین