لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی  نے  بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا 
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔ہ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو

ان کا یہ بھی کہنا تھا  کہ فلسطین میں ایک بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

انٹڑ بورڈ کمیٹی 2 دن میں ختم کرکے نئی کمیٹی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے،منعم ظفر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے انٹر سال اول کے حالیہ متنازع نتائج اور بے ضابطگیوں کے خلاف متاثرہ طلبہ و طالبات اور والدین کی جانب سے جمعرات کو انٹر بورڈ آفس پر کیے گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ انٹر بورڈ کی بنائی گئی کرپٹ عناصر پر مشتمل کمیٹی 48گھنٹوں میں ختم کر کے سینئر اساتذہ ، شہر کے اسٹیک ہولڈرز ،کراچی چیمبر آف کامرس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی نئی کمیٹی تشکیل نہ دی گئی تو اپنا آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں انٹر ومیٹرک بورڈ ز،ثانوی تعلیمی ادارے اور جامعات تک محفوظ نہیں ہیں ، کراچی کے طلبہ کے تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے ،جامعات کی خود مختاری پر حملہ کیا جارہا ہے ،جماعت اسلامی کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے ہر محاذ پر ان کا مقدمہ لڑے گی ،اگر ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس پر بھی احتجاج اور گھیراؤ کریں گے۔بتایا جائے گزشتہ سال این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر
کی نگرانی میں بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کا کیا ہوا اور طلبہ و طالبات کے مستقبل سے جس طرح کھیلاگیاتھا اس کے ذمہ داران کے خلاف کیا کاروائی ہوئی؟ خاتون ڈپٹی کنٹرولر ایگزامینیشن جو کمیٹی کے طلب کرنے پر پیش نہیں ہوئیں اور مفرور رہیں ان کو اس سال کنٹرولر ایگزامینیشن کیوں بنادیا گیا؟12رکنی کمیٹی تو انٹر بورڈ کے ملازمین پر مشتمل ہے اس سے کس طرح کراچی کے طلبہ و طالبات کو انصاف مل سکتا ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ جامعات پر حکومتی کنڑول کے لیے اسمبلی سے بل منظور کروانا چاہتے ہیں اور یہ بل اسٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے وہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی 21گریڈ کا افسر ،چارسال کا تجربہ رکھنے والا بیوروکریٹ خواہ وہ پی ایچ ڈی بھی نہ ہوصرف ماسٹر ہو وہ میڈیکل یونیورسٹی کا سربراہ بن سکتا ہے ، تعلیم کا مذاق اور کھلواڑ بنایا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو تعلیم کا بیڑا غرق نہیں کرنے دے گی ۔تعلیم ، تعلیمی اداروں اور جامعات کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ کراچی کے طلبہ و طالبات او ر والدین کا واضح اور دوٹوک مطالبہ اور مؤقف ہے کہ موجودہ کمیٹی ختم کر کے نئی کمیٹی بنائی جائے ،5ہزار اسکروٹنی فارم جمع کرائے جاچکے ہیں ،امتحانی کاپیوں کی ری چیکنگ طالب علموں کی موجودگی میں کی جائے ، جماعت اسلامی نے ادارہ نورحق سمیت تمام اضلاع میں طلبہ ڈیسک قائم کردی ہیں ،بڑی تعداد میں متاثرہ طلبہ و طالبات ہمارے پاس آرہے ہیں ، ہم ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔مظاہرے سے ڈپٹی سکریٹری کراچی و تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین ابن الحسن ہاشمی ،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین عاطف علی ،جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر عمران شاہد ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی ،سکریٹری کراچی جمعیت عمار بن یاسر ،متاثرہ طلبہ و طالبات اور والدین نے بھی خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان انٹر بورڈ آفس پر پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی کے طلبہ کی تعلیمی نسل کشی، انٹر سال اول کے نتائج میں بے ضابطگی کیخلاف طلبہ و طالبات اور والدین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • ٹیکسز ،ڈیڈکشن بلزکیخلاف جماعت اسلامی حیدرآباد کااحتجاج آج ہوگا
  • انٹڑ بورڈ کمیٹی 2 دن میں ختم کرکے نئی کمیٹی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے،منعم ظفر خان
  • انٹر بورڈ کمیٹی 2دن میں ختم کر کے نئی نہ بنائی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع ہوگا، منعم ظفر
  • جماعت اسلامی نے 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا
  • غزہ میں جنگ بندی: جماعت اسلامی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کاکل سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • ٹنڈوجام: 20 جنوری کو ختم بخاری تقریب ہو گی مہمانِ خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ہوں گے
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • بلڈر کوپانی چوری کیلیے لائن دینے پر پی پی ٹاؤن چیئرمین کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج