Daily Pakistan:
2025-04-13@17:13:37 GMT

رواں ماہ مہنگائی مزید کم ہوگی،گورنر سٹیٹ بینک

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT

رواں ماہ مہنگائی مزید کم ہوگی،گورنر سٹیٹ بینک

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہاہے کہ رواں ماہ مہنگائی مزید کم ہوگی،رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی شرح 5سے 7فیصد رہنے کی توقع ہے،مہنگائی کی شرح میں چند ماہ اتار چڑھاؤ رہے گا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہاکہ  رواں سال ترسیلاب زر کا ہدف 35ارب ڈالر ہے،بزنس کمیونٹی سے ملاقات خوش آئند رہی،بزنس کمیٹی کیساتھ رابطہ ضروری ہے،انڈسٹری کے ساتھ ملکر مسائل کا حل نکالنا ہے،زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیادوں پر حل کیا، ترسیلاب زر میں اضافہ ہوا ہے.

خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو

جمیل احمد نے کہاکہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی،افراط زر کو 38فیصد سے کم کرکے 4.1فیصد پر لائے ہیں،شکل حالات میں بھی ہماری انڈسٹری چلتی رہی،معاشی استحکام کے دیرپا ثمرات ملیں گے،سٹیٹ بینک کی طرف سے امپورٹس پر پابندیاں نہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بتدریج کمی ہوئی۔

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان

فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا اور گورنر کا مقصد شہر کی بہتری ہے، انشااللّٰہ مل کر کام کریں گے۔

 مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلق ہے، انہیں کراچی کے منصوبوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے شہر کی تعمیر کیلئے  وفاقی حکومت سے فنڈز دلوانے کا کہا ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی ترقی کرے، میں پہلے ہی فنڈز ریلیز کروانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھ چکا ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ گورنر سندھ وفاقی حکومت سے فنڈز لانے  کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • کراچی کے مسائل پر ایم کیو ایم اور اے این پی ہم آواز، مسائل انتظامی مسئلہ قرار
  • میئر کراچی اور گورنر سندھ کا شہر کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کا اعلان
  • پاکستانی پروڈکٹس کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  •  نجکاری کیلئے پی آئی اے،سٹیٹ لائف انشورنس سمیت 10 اداروں کی فہرست فائنل
  • کراچی سے ٹرینیں تاخیر کا شکار
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر؛ بجلی بھی مزید سستی ہوگی
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشی کی خبر؛ ، بجلی بھی مزید سستی ہوگی
  • بلوچستان کے حالات کیسے ٹھیک ہوسکتے ہیں، گورنر نے بتادیا