پی بی 45 میں ری پولنگ؛ جے یو آئی کا نتائج تبدیل کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
مزید پڑھیں؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار
واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پشتونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
جمعیت علماء اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے امیدوار پی بی 45
پڑھیں:
انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 3سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ
اسلام آ باد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر تین سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر پاکستان نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور پاکستان تحریک نظام کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔