کراچی میں رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے نرخ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کے لیے 14 ہزار 300 روپے نرخ مقرر کردیے ہیں، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز لگا دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنے کا پابند کیا ہے، قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کُن کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ کسی کو بھی کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنے کی اجازت نہیں، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہوگی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری قبرستان میں تدفین کے لیے مقررہ 14300 روپے سے زائد ادا نہ کریں۔
میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔وزارت پارلیمانی امور کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ، سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا جب کہ خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ، بلوچستان میں 12 لاکھ اور اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ اور سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ اور بلوچستان میں 55 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔