آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
آڈیو لیک کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے۔ علی امین گنڈاپور کی عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد نے شریک ملزم اسد فاروق کے عدالت میں پیش ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی 25 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے 21 ہزار 797 گھر تکمیل کے قریب ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ---- فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کے وژن کے تحت اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے، ان منصوبے کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم پُرعزم ہے۔
وزیر ِ اعلیٰ پنجاب نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں 1 سے 5، دیہات میں1 سے 10 مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مزید بتایا ہے اس منصوبے کے تحت21 ہزار 797 سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ ساڑھے 25 ہزار سے زائد گھرانوں کو 26 ارب 97 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ساڑھے11 ہزار گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لیے دوسری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے، ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت1 ہزار 106 مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دے دی گئی ہے۔