— فائل فوٹو

سرکاری حج اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضۂ حج ادا کرسکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق ان 5 ہزار عازمین کے لیے حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں، باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

سرکاری حج اسکیم: 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود 7 ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں

وزارت مذہبی آمور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کے لیے 5 روز مقرر کیے جانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی (نیٹ نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کیمطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھ کر تین لاکھ 40 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ بلندی پر ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 543 روپے اضافے سے دو لاکھ 92 ہزار 9 روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا
  • کراچی، سرکاری ڈاکٹرز کا عباسی شہید اسپتال کے ڈائریکٹر آفس کا گھیراؤ
  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
  • پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے
  • اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت مزید قرضوں کے اجراء کی منظوری دیدی گئی
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • روڈ ٹو مکہ ،90 ہزار پاکستانی حج سفر کرینگے،آفتاب گیلانی