علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جارہی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجود گی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میرے خیال سے ایاز صادق ملک سے باہر تھے، اب آگئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ میں ہی کروں گا، جس کو بھی ہٹایا جائے گا اس کا فیصلہ میں ہی کروں گا، سوشل میڈیا پر کابینہ اراکین کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر کان نہ دھریں۔

’آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا رہی‘

علاوہ ازیں علی امین گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی بڑھ گئی لیکن صوبوں کی تعداد نہیں بڑھائی جارہی ہے، یہاں لوگ اپنی بادشاہت قائم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کو جواب دینا ہے، یہ سوچ پیدا کرنی ہوگی، ہم نے کشکول کو توڑنا ہے، اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، ہم نے اداروں کو با اختیار کرنا ہے، کے پی پہلا صوبہ ہے جہاں 30 ارب روپے قرضہ اتارنے کے لیے مختص کیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کیخلاف ریفرنس خارج

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کر دیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے خوف کے بت کو توڑنا پڑے گا، نرسنگ اور میڈیکل کالج قائم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس سال یونیورسٹی آف پشاور کو 50 کروڑ روپے دینا میرا کام ہے،  اگر میں نے پیسے نہیں دیے تو میرے خلاف ’اووو‘ کر کے احتجاج کریں۔

 انہوں نے کہا کہ ہر سال نیب کی صرف رپورٹ آتی ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے، نیب سمیت دیگر ادارے کیوں ہیں اگر وہ کام نہیں کرسکتے، جامعات میں مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق شعبہ جات کھولیں گے، پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کی پروموشن کی منظوری دیتا ہوں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی گولی چلانے کا نہیں مان رہے، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی گولی چلانے کا نہیں مان رہے، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، یہ لوگ کہتے ہیں گولیاں نہیں چلائی گئیں، لوگ زخمی نہیں ہوئے، ہم ثابت کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ نہیں تھا، مجھے پہلے اٹھایا گیا تھا، 26 نومبر اور 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سنگجانی نہ رکنے اور آگے بڑھنے سے متعلق جو ہونا تھا ہو گیا، بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ اکیلی تھیں تو پوچھ لینا چاہیے پشاور کیسے پہنچیں، بشریٰ بی بی کو تنہا چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وہ ہمارے لیڈر کی اہلیہ ہیں،ان کو 26 نومبر کو کچھ بھی ہو جاتا تو ہم اس کے ذمہ دار ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو ساتھ لے کر پہلے مانسہرہ اور پھر پشاور پہنچا، مانسہرہ تک ہمارا تعاقب کیا گیا لیکن پھر بھی ہم حفاظت سے پشاور پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ علی امین نے کہا کہ مذاکرات میں تاخیر اسپیکر قومی اسمبلی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں تاخیر بھی مذاکرات نہ ہونے کی وجہ تھی، اسپیکر واپس آگئے اور بانی سے بھی ملاقات ہوگئی تو اب تیسری نشست بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کا گورنر پرچی پر اور بندر بانٹ میں آگیا ہے، این ایف سی کا شیئر مجھے نہیں ملا، ریاست مدینہ اور پاکستان کا ایک رشتہ ہے، ریاست مدینہ اور پاکستان اسلام کے نام پر بنے، دنیا کوپتا ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے،اس لیے بیرونی طاقتیں ہمارے خلاف ہیں۔بھارت ہمیشہ سے ہمارے خلاف ہے، اسرائیل کو ہم سے خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کا امریکا سے جانے میں پاکستان کا کردار ہے، شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں، افغانستان سے متعلق جوبات کی تھی اس طرف حکومت بھی آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ رشید کی عمران خان سےملاقات، بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور گلے لگایا
  • ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو بوسہ دیا اور انہوں نے مجھے گلے لگایا: شیخ رشید
  • بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی معاملات کے تناظر میں ہوئی،سیاسی رنگ غلط دیا گیا:ذرائع
  • بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان
  • علی امین گنڈاپور نے ’طاقتور حلقوں‘ سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی
  • علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کردی۔
  • آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ساری کہانی سنا دی
  • علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق
  • علی امین گنڈاپور کا 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ