ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ملالہ یوسفزئی— فائل فوٹو
دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رواں ماہ پاکستان آئیں گی۔
وفاقی سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی کے مطابق ملالہ یوسفزئی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کے لیے وطن آئیں گی، وہ 2 روزہ کانفرنس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔
ملالہ یوسفزئی نے 2024ء کے یادگار لمحات شیئر کر دیےدنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے رواں سال کے آخری روز، 2024ء سے اپنے یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔
محی الدین وانی نے بتایا ہے کہ ملالہ یوسفزئی 11 اور 12 جنوری کی ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس 2 روزہ کانفرنس کا عنوان مسلم ممالک میں بچیوں کی تعلیم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ
اسلام آباد(صباح نیوز)آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آئوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان ہے ۔رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے ۔