جماعت اسلامی کا بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے حکومت نے بجلی کے بلوں پر جرمانے کی پالیسی تبدیل کردی بجلی کے مہنگے بل سے نجات کیلئے فریج کا درست استعمالحافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین میں ایک بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے 17 جنوری کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا
لاہور:غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے بعد جماعت اسلامی نے 17 جنوری (بروز جمعہ) کو ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے عوام کی فتح کا دن ہے کیونکہ اسرائیل وہی حماس سے جنگ بندی کرنے پر مجبور ہو گیا جسے وہ مٹانے کی دھمکیاں دیتا رہا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی سرپرستی میں حماس اور غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا اعلان کیا تھا اور 15 ماہ تک فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا، لیکن آج اسی حماس سے جنگ بندی کا معاہدہ کرنا پڑا ہے۔ یہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کے لیے ایک واضح شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج غزہ کے عوام سرخرو ہیں اور اس کامیابی کا جشن اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ سنوار اپنے بھائیوں کے ساتھ منا رہے ہوں گے، جبکہ شہداء اہل غزہ کی قربانیاں بھی یاد کی جا رہی ہوں گی۔