دفعہ 144 کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت سینئر سول جج محمد عباس شاہ نے کی۔
راولپنڈی سے پی ٹی آئی رہنما شہر یار ریاض اور سمابیا طاہر کو گرفتار کیا گیا۔
عدالت نے شعیب شاہین، علی بخاری، عامر مغل، ایاز امیر، خالد خورشید، الیاس مہربان، ملک تیمور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سماعت کے دوران کوئی بھی ملزم اور ان کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے تمام غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کے موقع پر کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے ماحول بری طرح متاثر ہورہا ہے، ہر سال ہماری فضا میں اسموگ چھا جاتی ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلتی ہیں اور اسکولز بند کرنے پڑتے ہیں، میرا خواب تھا کہ اپنے لوگوں کے لیے فضا کو سانس لینے کے قابل بنائیں۔
PAKISTAN'S FIRST
ENVIRONMENTAL PROTECTION FORCE
SPECIALIZED, OPERATIONAL FORCE EQUIPPED WITH MODERN TECHNOLOGY#PollutionFreePunjab pic.twitter.com/dWy0skhi1R
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) April 16, 2025
وہ لاہور میں انوائرمنٹ پروٹیکشن اسکواڈ کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں ماحولیاتی پالیسی بنائی ہے جو آج ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کی صورت نظر آرہی ہے، فورس میں ای بائیکس کا اسکواڈ ماحولیات سے متعلق اقدامات کی نگرانی کرے گا۔
انہوں نے کہا گرین اسکواڈ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر نظر رکھے گا، جب کہ بلیو اسکواڈ پانی کے تحفظ کی نگرانی کرے گا۔ بلیک اسکواڈ گاڑیوں اور ان سے دھوئیں کے اخراج جبکہ ریڈ اسکواڈ صعنتی علاقوں اور اسپتال میں پیدا ہونے والی آلودگی کو مانیٹر کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں