پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے کوششیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں کی گئیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔
اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔
بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے پارٹی رہنماؤں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔
فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا بانی ڈیل کیلئے تیار ہو جائیں، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے پیغام دیا کہ القادر کیس پر ضرور بات کریں، بانی کا کہنا ہے کہ یہ کیسی سزا ہے جس کا پیپر پہلے سے آؤٹ ہو چکا۔
اڈیالہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ تلوار لٹکا کر سمجھا جا رہا تھا کہ وہ کسی ڈیل کےلیے تیار ہو جائیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ کل ہر حال میں کیس کا فیصلہ سنایا جائے، شوکت خانم اور نمل کےلیے ایسے ڈونرز بھی موجود ہیں جو 100 کروڑ بھی دینے کو تیار ہیں۔
علیمہ خان نے کہا 9 ارب روپیہ شوکت خانم میں لوگ دیتے ہیں، 9 مئی اور 26 نومبر کےلیے بانی پی ٹی آئی نے نیوٹرل امپائر مانگے ہیں۔
انھوں نے کہا سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز اس کی تحقیقات کریں، بانی کہتے ہیں تحقیقات کے بعد ججز جو بھی سزا دیں گے وہ راستے میں کھڑے نہیں ہوں گے۔
آرمی چیف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی...
علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں جوڈیشل کمیشن اور بغیر ٹرائل لوگوں کی رہائی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔
انھوں نے کہا بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، بانی نے گوہر علی خان اور علی امین گنڈاپور کی ملاقات کو خوش آئند کہا ہے۔