ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی عافیہ کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کے ورد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
ڈاکٹر عافیہ صدیقی : فوٹو فائل
امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ان کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کرنے کی اپیل کی ہے۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عوام، علماء کرام ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے آیت کریمہ کا ورد کریں۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سے لوگ عافیہ کی رہائی اور پٹیشن سے متعلق رابطہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام رکاوٹوں کو ختم فرمائے اور میں عافیہ کو اپنے ساتھ لا سکوں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امید ہے پی ٹی آئی آج اپنے تحریری مطالبات پیش کریگی، عرفان صدیقی
اسلام آباد (صباح نیوز+آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امید ہے پی ٹی آئی آج اپنے تحریری مطالبات پیش کریگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بال ہمارے کورٹ میں آئی تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے۔