بانی سے ملاقات نہ میرا مینڈیٹ اور نہ ہی ذمے داری ہے، ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا نہ تو میرا مینڈیٹ ہے اور نہ ہی میری ذمے داری ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے الزامات اور مذاکرات سے متعلق اُن کے کردار پر سوالات اٹھانے پر سردار ایاز صادق نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر میرے کردار ادا نہ کرنے پر بے جا تنقید کی جا رہی ہے، واضح کردیتا ہوں کہ میرا کام حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کروانا نہ میرا مینڈیٹ ہے نہ ہی ذمہ داری ہے، ایسے بیانات دینا کہ اسپیکر آفس سے رابطے پر مثبت جواب نہیں آیا افسوسناک ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے دروازے سب کےلیے ہر وقت کھلے ہیں، کبھی کسی رکن قومی اسمبلی سے ملاقات سے انکار نہیں کیا، سب ریکارڈ پر ہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ تنقید کرنے والے چاہتے ہیں مذاکراتی عمل سے نکل جاؤں تو تجویز پر غور کےلیے تیار ہوں، پارلیمنٹ کی بالا دستی، جمہوری روایات کی پاسداری کرتے سہولت کاری کی پوری کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ میرا بیرون ملک ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں میٹنگ کا انتظام نہیں کرسکتا، جب حکومت اور اپوزیشن کہے گی تو فوری میٹنگ کا اہتمام کردوں گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی اسمبلی:ُٰ پی ٹی آ ئی کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا احتجاج ‘ ہنگامہ اور نعرے بازی جاری رہی ‘آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اپوزیشن کو روز اووو اووو کی بیماری ہوگئی ہے اسپیکر صاحب ان کی بیماری کا علاج کریں ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جناب اسپیکر ان کو روکیں یہ غیر مناسب احتجاج ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آبزرویشن دی کہ طے ہوا تھا کہ کوئی نقط اعتراض اور کورم کی نشان دہی وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہوگی ‘اب ایسا کرکے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ‘میں نقطہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا ۔