وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وعدہ ہے ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم اور صحت سہولت دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

وزیراعظم نے کراچی میں نجی یونیورسٹی کی کتاب ’مینوئل آف کلینیکل پریکٹس گائیڈلائنز‘ کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ کتاب پاکستان کے شعبہ صحت کی اصلاحات میں ایک درخشاں باب کا اضافہ ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ہر گزرتے دن ہم اس عہد کی تکمیل کی جانب تیزی سے گامزن ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ کلینیکل پریکٹس کی تحقیق کے بعد بنائے گئے رہنما اصول عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصول حکومت کے شعبہ صحت کی اصلاحات کے ایجنڈے کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، پاکستان کے ہر شہری کو بنیادی صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خادم پنجاب کے دور میں ہم نے موذی امراض کے علاج کیلئے بین الاقوامی معیار کے ادارے بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی ایس آئی یو ٹی جیسے بے شمار قابل قدر ادارے عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں، میں نےعوام سے وعدہ کیا تھا جب تک ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم و صحت کی سہولیات تک رسائی نہ مل جائے، چین سے نہ بیٹھوں گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم

رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، پیکیج کے تحت مستحق افراد کا وقار برقرار رکھتے ہوئے شفاف انداز میں ادائیگیاں کی گئیں۔
رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی اور مستحقین تک رقوم کی ڈیجیٹل فراہمی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی پذیرائی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادائیگی کے جدید طریقہ کار سے رقوم کی منتقلی ممکن ہوئی، ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے رقوم کی منتقلی انتہائی سہل اور شفاف رہی، پروگرام کے تحت 79 فیصد رقوم ڈیجیٹل طریقے سے ادا کی گئیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ادائیگی کے پرانے نظام میں بہت خامیاں تھیں جو کہ اس جدید نظام سے دور ہوئیں، نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے، ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مربوط نظام کے ذریعے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عمل میں صوبوں کو بھی شامل کریں گے، الحمدللہ ٹیم ورک کی بدولت مستحق خاندانوں کو رقوم کی فراہمی ممکن ہوئی ، آئندہ سال ڈیجیٹل طریقے سے 100 فیصد فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں گے۔
تقریب میں سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر احمد علی نے پی ایم رمضان ریلیف پیکیج اور ڈیجیٹل والٹس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایم رمضان ریلیف پیکیج کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے افسران کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈز دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ بھارت کا فرانس سے مزید 26رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف پنجاب میں وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کیلئے 5نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھارتی شہریوں کے واہگہ بارڈرسے واپس جاتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، ملکی سلامتی کیلئے سب یکجا ہیں، سینیٹ ارکان تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول سے 28فٹ بلند ہوگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • رمضان ریلیف پیکیج کی کامیابی، سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم
  • عمر ایوب نے شہباز شریف کو بزدل وزیراعظم قرار دے دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی کی مجوعی صورت حال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں نواز شریف سے مشاورت
  • وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
  • وزیراعظم شہبازشریف کا  ایرانی صدر کو ٹیلی فون، دھماکے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • پہلگام واقعہ، وزیراعظم پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کردی
  • بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا، شہباز شریف
  • پہلگام واقعے پر غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • پی آئی اے کی نجکاری براہ راست دکھائی جائے: 67 ہزار عازمین حج، سعودیہ سے رابطہ کیا جائے، وزیراعظم